|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2016

کوئٹہ : جمعیت طلباء اسلام کی صوبائی مجلس عمومی کااجلاس جامعہ مطلع العلوم بروری روڈکوئٹہ میں صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ کی صدارت میں ہواجس میں صوبہ بھرسے مجلس عمومی کے پچاسی فیصدارکان نے شرکت کی اورکارکردگی رپورٹ پیش کی جس پراطمنان کااظہارکیاگیااجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ مرکزی وصوبائی جماعت کی ہدایت پریونٹوں،تحصیلوں اوراضلاع کے انتخابات صدسالہ عالمی اجتماع کے بعدکئے جائیں گے اس وقت تک موجودہ نظم برقراررہے گااجلاس سے صوبائی امیرمولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،جلال شاہ اخوندزادہ،مولاناعبداللہ جتک ،حافظ محمدابراہیم لہڑی،عبدالقیوم رند،الجمعیت سوشل میڈیانیٹ ورک کے چیئرمین عزیزاحمدسارنگزئی،حافظ محمدحسن شہاب اورحافظ محمدطاہرزیرے نے خطاب کرتے ہوئے جے ٹی آئی کی صوبائی تنظیم کوتمام اضلاع کے دورے،پروگراموں اورعصری ودینی تعلیمی اداروں میں یونٹوں کے قیام جیسے اقدامات اوراچھی کارکردگی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت کی صوبائی قیادت جے ٹی آئی کی ہرقسم سرپرستی اورتعاون کرے گی جمعیت کی بھرپورحمایت جے ٹی آئی کوحاصل ہے لیکن جے ٹی آئی کے کارکنوں کوبھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں میں نکھارپیداکریں اوراپنے آپ کوصلاحیتوں کے زیورسے آراستہ کرکے جمعیت میں قدم رکھیں انہوں نے کہاکہ نصاب تعلیم میں تبدیلی لائے بغیرہم اپنی نئی نسل کی صحیح اسلامی تربیت اورزہن سازی نہیں کرسکتے آج مسلمان اوردیندارلوگوں کے بچے بے راہ روی کاشکاراورلادینیت وسیکولرازم کی راہ پرچل رہے ہیں جولمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ نئی نسل کوگمراہ کرنے کے لئے استقماری قوتوں نے مختلف طریقے اپنائے ہیں انٹرنیٹ اورناقص تعلیمی نصاب کے باعث اسلامی لحاظ سے ہمارے معماروں کامستقبل تاریک نظرآرہاہے جس کے تدارک کے لئے نصاب میں تبدیلی اورجے ٹی آئی کی جدوجہدکوتیزکرناہوگاانہوں نے کہاکہ طلبہ کوتعلیم کے اسلحہ سے لیس کرنے ساتھ انہیں روحانی اوراسلامی تعلیمات سے آراستہ کرناوقت کی ضرورت ہے آج مسلمانوں کے بچے مغربی تہذیب کے گیت گارہے ہیں نصاب تعلیم میں مغربی افکارکوشامل کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں یہودی لابی کے ایجنٹ ہماری اسلامی تہذیب پرحملہ آورہیں ملی روایات کوپامال کیاجارہاہے مغرب کے اربوں روپے یہاں صرف کرکے زبردستی مغربی تہذیب کے لئے کچھ ناعاقبت اندیش لوگ استعمال ہورہے ہیں جن کاراستہ روکناہوگاانہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپشتونخواکے تعلیمی اداروں میں مغربی ممالک کی این جی اوزکے توسط سے نصاب تعلیم میں تبدیلی کومستردکرتے ہیں پہلی جماعت سے جماعت ہشتم تک تمام سرکاری اورپرائیوٹ تعلیمی اداروں کے نصاب میں تبدیلی کرکے اسلامی مضامین اوراسلامی ہیروزکے کارکنوں پرمشتمل مضامین نکال کرکے مغربی لوگوں کے کارنامے شامل کئے جارہے ہیں جس پرخیبرپشتونخواحکومت میں شامل جماعت اسلامی نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیاررکھی ہے انہوں نے کہاکہ کارکنان صدسالہ اجتماع کے لئے تیاریاں تیزکریں قائدجمعیت نے صدسالہ اجتماع کے پنڈال کاافتتاح کردیاجس کی تعمیرکاکام شروع ہواکارکنوں کواپناپیغام عام کرنے کاسنہری موقع ہے جس کوضائع نہیں کرناچاہیے ،اجلاس جودونشستوں پرمشتمل تھا،صبح دس بجے شروع ہواجوشام کواختتام پذیرہوااجلاس کے اختتام پرمہمانوں اورتمام شرکاء کوظہرانہ دیاگیا