کوئٹہ: صوبائی مشیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار رضا محمد بڑیچ سے پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر ظاہر اچکزئی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صوبائی مشیر کو بریفنگ دیتے ہوئے جی ایم ( پی ٹی سی ایل) بتایا کہ کوئٹہ شہر میں پی ٹی سی ایل کے نئے کھمبوں اور کیبل کی تنصیب کا کام جلد شروع کردیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام ابتدائی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں پی ٹی سی ایل اپنا پرانا نیٹ ورک تبدیل کرکے 63نئی اور جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل آپٹیکل فائیبر سے جڑا سسٹم متعارف کرارہا ہے اور اس سلسلے میں کام کا آغاز صوبائی مشیر اطلاعات کے انتخابی حلقے سے کیا جائے گا اور علاقے میں تمام کھمبوں کی جگہ نئے کھمبے لگائے جائیں گے جسے پورے شہر تک وسعت دی جائے گی جس سے کوئٹہ شہر کی ظاہری خوبصورتی اور سمارٹ ٹی وی کارکردگی اور انٹر نیٹ کی سپیڈ کی میں نمایاں تبدیلی آئے گی صوبائی مشیر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس منصوبے کی مانیٹرنگ کرنا چاہتے ہیں تاکہ کوئٹہ شہر کے شہریوں کو اس حوالے سے جلد اور بہتر سہولیات مہیا کی جاسکیں اور شہر کے کاروباری حضرات ، طالب علم اور جنرل پبلک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید سسٹم سے مستفید ہوسکیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت پی ٹی سی ایل کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور پی ٹی سی ایل کا جدید آپٹیکل فائیبر سسٹم صارفین کیلئے ترقی اور نئے مواقعوں کی ترویج کا باعث بنے گا۔