|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2016

مچھ: پی ٹی آئی کے رہنماء و ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار زادہ سردار خان رند نے کہا ہے کہ حکومتیں بدلتی رہی لیکن بلوچستان کی حالات نہیں بدلے بلوچ عوام ناانصافیوں کا شکار ہیں ن لیگ پنجاب میں عوام کا پیسہ بلاوجہ پلوں پر ضائع کررہے ہیں جبکہ بلوچستان میں پسماندگی غربت بھوک افلاس کا راج قائم ہے حکومت پنجاب میں جہانگیر ترین اور بلوچستان میں سردار یارمحمد رند پر ظلم ڈھارہے ہیں ہمیں معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کیا جارہا ہے صوبائی حکومت نہیں چاہتی کہ عوام کی مسائل نچلی سطح پر حل ہو اس لیے ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کو اختیارات منتقل نہیں کررہے ہیں پاور کی جنگ میں عوام پس رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی کے سابقہ ضلعی عہدیدار اقبال یوسفزئی کی قیادت میں ملنے والی علاقائی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں سمالانی پروگریسو فرنٹ کے مرکزی رہنماء عبدالروف سمالانی سینئر صحافی عمران سمالانی ودیگر تھے وفد نے ڈسٹرکٹ چیئرمین کو علاقے کی مسائل سے آگاہ کیا سردار خان رندنے کہا کہ موجودہ حکومت نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی نہ کرکے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں رکاؤٹ ڈال رہے ہیں اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے ہم محکموں کے کارکردگی بہتر نہیں کرسکتے سابقہ مشرف دور میں ناظموں کو خصوصی اختیارات دیے گئے تھے جس کا مثبت نتائج برآمدہوئے اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے عوام کیساتھ مل کر احتجاج کیا گیا لیکن چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان ان کے کابینہ نے ہمیں صاف انکار کیا موجودہ حکومت نے اتنی سے مہربانی کرکے فنڈز میں قلیل حد تک اضافہ کیا انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاور کی جنگ کے سوا اور کچھ نہیں شوران سے منتخب ایم پی اے کے تعاون سے ایک معیاری اسکول تعمیر کیا جارہا ہے جس میں تقریبا 300طلباء کیلئے رہائش ودیگر ضروریات کا بندوبست کیا گیا ہے۔