|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2017

دالبندین : سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان نورالحق بلوچ دو روزہ دورہ پر دالبندین پہنچ گئے وزیر اعلٰی کے کوآرڈنیٹر سردار نجیب سنجرانی ڈسٹرکٹ چیئرمین چاغی میرداؤد خان نوتیزئی ڈپٹی کمشنر چاغی میر شہک شھداد بلوچ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایم این سی ایچ سینٹر نرسنگ سکول اسلامک ریلیف کے آئی ہسپتال اور یک صبح میں ایمر جنسی سینٹر کا دورہ کیا پرنس فہد ہسپتال کے دورے کے موقع پر مختلف شعبوں جن میں آپریشن تھیٹر اوٹی سرجیکل وارڈ ایکسرے روم ڈنٹیل روم اور دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شہزاد بلوچ ڈاکٹر ظاہر اقبال ڈاکٹر اقبال عیسٰی زئی ڈاکٹر عزت اللہ رند حاکٹر عابد دیکی پیرامیڈیکل اسٹاف کے صدر عبدالسلام گور گیج چنرل سیکرٹری میر قائم خان بڑیچ ڈاکٹو موسٰی خان نوتیزئی حامد گل یوسفزئی اسلامک ریلیف کے کو آرڈینیٹر عیسٰی طاہر میر نولر علی سنجرانی ممتاز سرجن ڈاکٹر محمد زمان بلوچ پی پی ایچ آئی کے آفیسرز نعمت مینگل عبدالقدیر خان ڈی ایس ایم ڈاکٹر حفیظ اور دیگر کے علاوہ مسلم لیگ نواز کے تحصیل صدر کیپٹن کریم ساسولی بھی موجود تھے اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ بوچستان نورالحق بلوچ نے میٹنگ روم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت محکمہ صحت کی بہتری کے لیے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے دوردراز علاقوں میں آباد لوگوں کو علاج و معالج کی سہولیات پہنچانا کی اشد ضروری ہے اس سلسلے میں تمام وسائل کو ئروئے کار لایا جائے گا کیونکہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ صحت کا کردار نمایاں ہوتا ہے ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکس انسانیت کے مسیحا ہوتے ہیں ان رپر بھاری ذمہ داریاں عمائد ہوتی ہیں کہ وہ اپنے فر ائض کو احسن طریقے سے سر انجام دیں اور لوگوں کی بھلائی کے کام کریں پرنس ہسپتال کو مزید فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ادویات کا کوٹہ بڑھایا جائے گا اورسر دست پانچ لاکھ روپے کے ادویات مہیا کیے جائیں گا محکمہ صحت کی خالی اسامیوں کو جلد پر کردیا جائے گا ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے سمیت مزید چار نرس بھیجے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پانچ کروڑ کی فراہمی سے ہسپتال میں مشینری دیگر اوزار اور تعمیر و مرمت کے کام کیے جائیں تاکہ ہسپتال مزید فنکشلائز ہو سکے۔