کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کے کوائف کی تصدیق کا فیصلہ کرلیا ملازمین کے کوائف کی تصدیق نادرا کرے گا ، محکمہ خزانہ اور نادرا حکام میں معاہدہ طے پاگیا سیکرٹری خزانہ بلوچستان کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی نے صحافیوں کو بتایا کہ بلوچستان حکومت نے صوبے میں گھوسٹ اور جعلی ملازمین کا سراغ لگانے کیلئے سخت اقدامات شروع کئے ہیں اسی سلسلے میں صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کے کوائف کی تصدیق نادرا سے کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے محکمہ خزانہ اور نادرا حکام کے درمیان ملازمین کی تصدیق کا معاہدہ ہوگیا ہے ، جس پرسیکرٹری خزانہ بلوچستان اکبر درانی اور ڈی جی نادرا بلوچستان طلحہ سعید نے دستخط کئے جس کے تحت نادرا دو لاکھ 60ہزار ملازمین کی تصدیق ایک ماہ میں کرے گا،،،کوائف کی تصدیق سے گھوسٹ اور جعلی دستاویزات پر ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کا پتہ چل جائے گا۔