|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2017

کراچی : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے میوہسپتال، لاہورکو اس کے ایمرجنسی سرجیکل وارڈ کے لئے بے ہوشی کی مشینوں کی خریداری کے لئے عطیہ دیا۔ پی پی ایل کیایم ڈی و سی ای او سید وامق بخاری نے پی پی ایل کے صدر دفتر ، کراچی میں میو ہسپتال میں ریسورس موبلائزیشن کے سربراہ معین الدین چشتی کو دونوں اداروں کے اہلکاروں کی موجودگی میں عطیہ کا چیک پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وامق بخاری نے کہا کہ” پی پی ایل اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت پائیدار ترقی کے اقدامات کرکے پسماندہ طبقے کا معیارِ زندگی بلند کرنے کے لئے پرُعزم ہے۔ہم صحت کی حفاظت کی جدید سہولیات بہم پہنچانے اورشہری و دیہی علاقوں کی متفرق آبادی تک رسائی حاصل کرنے کے لئے معتبر اداروں کی معاونت کررہے ہیں۔وامق بخاری نے مستحق مقامی آبادی اوربلوچستان کے مضافاتی علاقوں سے آنے والے افراد کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے پر ایم ایچ ایچ سی سی کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایک سرفہرست ای اینڈ پی کمپنی ہونے کے ناطے پی پی ایل نہ صرف اپنے کاروبار کے ذریعے بلکہ قابلِ عمل ترقی کے اقدامات پر عمل درآمد کرکے پسماندہ طبقے کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قوم کی خدمت انجام دے رہی ہے۔ پی پی ایل کو گزشتہ 12 سالوں سے مسلسل پاکستان سینٹر فار فیلنتھراپی کی جانب سے عطیات کے مجموعی حجم کے لحاظ سے کا رپوریٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ فلاحی امداد دینے والے ادارے کی حیثیت سے تسلیم کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے سال2015-2016 کے دوران کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اقدامات کے تحت 990 ملین روپے سے زائد اخراجات کئے ہیں۔1871 میں قائم کیا گیا ، 2500 بستروں پر مشتمل میوہسپتال پاکستان کے قدیم ہسپتالوں میں سے ایک ہیجو بیرونی مریضوں کے لئے حادثات و ہنگامی، سرجیکل و ادویات کے علیحدہ شعبہ جات میں مختلف بیماریوں/عوارض جن میں دل، اعصاب، جگر، امراضِ نسواں اور نفسیات کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نرسنگ اسکول بھیچلا رہا ہے۔ہسپتال یومیہ 1500 باقائدہ اور ایمرجنسی سرجریوں کے ساتھ ساتھ اوسطاً6000 سے زائد بیرونی اور 17000 ایمرجنسی کے مریضوں کو بلامعاوضہ علاج و معالجے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔پی پی ایل کی جانب سے بیہوشی کی 6 مشینوں کے عطیات سے میو ہسپتال کی ایمرجنسی سرجیکل وارڈ کی گنجائش 8 مشینوں سے بڑھ کر14 پر جا پہنچے گی،جس سے ہسپتال روزآنہ آنے والے 1000سے زائد سرجیکل کیسزنمٹاسکے گا۔