|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2017

کوئٹہ واندرون بلوچستان : تیز اور یخ بستہ ہواؤں کی آ مد نے صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ سمیت مختلف شما لی اضلا ع میں نظا م زندگی مفلو ج بنا دیا ،شدید سر دی کی وجہ سے لو گ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے بلکہ کو ئٹہ شہر کے وسطی علا قوں میں واقع کا رو با ری مرا کز بھی نما ز جمعہ سے پہلے اور بعد میں بند ہو گئی دوسری جا نب کو ئٹہ کے مختلف علا قوں میں گیس پریشر کی کمی لو گوں کی صبر کا امتحا ن لیتا رہا ،لو گوں نے گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے لکڑیاں جلا کرنا شتہ اور کھا نا تیا ر کیا بلکہ سر دی سے بچنے کے لئے انہوں نے بجلی کے ہیٹرز کا بھی سہا را لیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق جمعرات اور جمعہ کی در میا نی شب سے چلنے وا لی تیز اور یخ بستہ ہواؤں نے کو ئٹہ سمیت مختلف شما لی اضلا ع میں سر دی کی شدت میں اضا فہ کیا جس کی وجہ سے صبح سے دو پہر تک شہر کی رونقیں بحا ل نہ ہو سکی بلکہ ٹریفک کا رش بھی معمو ل سے کم رہا تا ہم نما ز جمعہ سے پہلے اور بعد میں جن دکا نداروں نے دکا نیں کھو لی تھی وہ بھی سر دی کی شدت میں اضا فہ اور گا ہک نہ ہو نے کی وجہ سے گھروں کو ہو لئے جمعہ کے روز کو ئٹہ میں شدید سر دی کی وجہ سے لو گوں کی بڑی تعداد نے گھروں میں رہ جا نے میں ہی عا فیت سمجھی تا ہم جو لو گ ضروری کا م سے نکلے تو انہوں نے چا ئے ،سوپ ،کا فی سمیت دیگر کا سہا را لیا اس کے علا وہ مچھلی کی ما نگ میں بھی اضا فہ دیکھنے کو ملا ۔دریں اثنا ء گیس پریشر کی کمی نے بھی اہلیان کو ئٹہ کی پریشا نی میں خو ب اضا فہ کیا انہیں سر دی سے بچنے اور کھا ناو نا شتہ کی تیا ری کے لئے لکڑیاں جلا کر گزارا کر نا پڑا جبکہ بہت سے لو گوں نے سر دی سے بچنے کے لئے بجلی ہیٹرز کااستعما ل دن بھر جا ری رکھا ۔ کو ئٹہ کے علا وہ پشین ،قلعہ عبداللہ ،قلا ت ، مستونگ ،زیا رت ،خضدار اور دیگر علا قے بھی دن بھر سر دی کی لپیٹ میں رہے اور نظا م زندگی مفلو ج ہو کر رہ گیا ، قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ ،درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ،منفی نو ہونے کی وجہ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ گیس پریشر مکمل غائب ہونے سے عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ،جبکہ دن بھر دھند کا بھی راج رہا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح سے قلات شہر و گردو نواح میں سردی کی شدت بڑھ گئی محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں دھند اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور درجہ حرارت منفی نو بہنچا اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے ۔جبکہ دوسیر جانب گیس پرشر غائب ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سردی کی وجہ سے عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور بازار ویران کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔عوامی حلقوں نے گیس پریشر کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ،نوکنڈی شدید سردی کی لیپٹ میں ہے گذشتہ رات سے یخ بستہ ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے معاملات زندگی بری طرح متاثر اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ،بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح خالق آبادمنگچر میں بھی سردی کی شدت میں شدید اضعافہ بازار سنسان نظرآئے لوگوں کی اکثریت سردی کے باعث گھروں میں محصور ہوگئے گیس پریشر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی،لورالائی اور گردنواح میں گرد آلود اور ٰیخ بستہ ہواوں کا راج رہا دن بھر گرد آلود ہوائیں چلتی رہی دفتروں میں حاضری کم رہی اور لورالائی شہر سنسان رہا شہر میں گیس نہ ہو نے کی وجہ سے لکڑی کی ٹالوں میں رش رہا اور اکثر لوگ لنڈے کی دکانوں میں گرم اشیاء اور بوٹ خریدتے ہو ئے نظر آئے۔