|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2017

تربت: رند قبیلے کے سربراہ و تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سرداریار محمد رند اتوار کو مکران کے دورے کے سلسلے میں تربت پہنچے جہاں رند قبیلے کے سینکڑوں افراد نے انکا پرتپاک استقبال کیااور انہیں سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں سابق سینیٹر میر محمد علی رند کی رہائش گاہ پر لے جایا گیا جہاں رند قبیلے کے عمائدین میر محمد علی رند،میرعبدالروف رند،میر صاحب داد رند،حاجی زاہدرند،حاجی برکت علی رند،حاجی ارشاد علی رند ،حاجی نذیر احمد رند،حاجی عبدالستار رند،نواب خان رند ،خلیل رنداوردیگر نے انکا استقبال کیااس موقع پر رند قبیلے کے عمائدین اور نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچوں کی تاریخ اور روایات ہماری پہچان اور تشخص کی امین ہے مکران ہمیشہ سے بلوچوں کا بنیادی مقام رہا ہے جہاں بلوچوں کے تاریخی مقامات اور روایات اصل حالت میں موجود ہیں جو پوری دنیا کیلئے توجہ کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ اقوام میں تعلیمی ترقی کو تروجیح دے کر ہی جدید دور کے تقاضوں اور چیلنجز کو پورا کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکران کے بلوچوں خصوصاً رند برادری نے جو پیار و محبت دیااس پر تہہ دل سے مشکور ہوں ۔سردار یارمحمد رند اپنے مکران کے دورے کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کرینگے اور تاریخی مقامات پر بھی جائیں گے۔