شیرانی: خسرہ کی وبالگنے سے دو بچیاں جان بحق درجن سے زائد بچے متاثر۔متاثرہ علاقہ میں میڈیکل ٹیم اور ادویات بھیج دی ہے میں خود ڈی ایچ او کے ساتھ متاثرہ گاؤں جاؤنگا ڈپٹی کمشنر محمد حیات کاکڑ ،خسرہ سے اموات کا کہنا قبل ازوقت ہوگا ہماری ٹیم متاثرہ بچوں کے علاج کے ساتھ بیماری کا تعین بھی کررہی ہے کہ اموات خسرہ سے ہوئی ہے یا کوئی اور بیماری سے ہوئی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عارف شاہ۔تفصیلات کے مطابق شیرانی کے علاقے ولہ شاہل میں خسرئے کی وباء سے دوبچیاں تین سالہ فاطمہ ولد شکار خان اور دو سالہ عائشہ ولد قطب الدین جان بحق ہوئی ہے وائس چئیرمین یوسی سرلکی شاہ محمد کے مطابق گاؤں میں درجن سے زائد بچے خسرہ اور نمونیہ سے متاثر ہوئے ہیں جس سے مزید اموات کا خطرہ ہے ادھر شیرانی(خ ن)ڈپٹی کمشنر شیرانی حیات کاکڑ کے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق انہیں ضلع شیرانی کی یونین کونسل احمد درگہ کے ایک گاؤں کلی شہل میں خسرہ کی وباء پھوٹنے کی اطلاع موصول ہوئی جس سے مزید بچوں کی امکانی طور پر متاثر ہونے کے پیش نظر فوری طور پر ایک میڈیکل ٹیم کو ضروری ا دویات کے ہمراہ متعلقہ گاؤں بھجوادیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ متعلقہ ڈی ایچ او کے ہمراہ متاثرہ گاؤں جاکر تمام صورتحال کی خود بھی نگرانی کریں گے۔