|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2017

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے کے مکینوں نے شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کے خلاف کاسی روڈ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہرقسم کی ٹریفک معطل ہوگئی گزشتہ روز کاسی روڈ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے شدید سردی میں گیس پریشر کی کمی اور گیس کی بندش کے خلاف کاسی روڈ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا مشتعل مظاہرین نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں خون جمادینے والی سردی جب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرجاتا ہے اس وقت گیس کی بندش اور گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے اور شہریوں سمیت خواتین بچوں اور بزرگوں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں خواتین کو امور خانہ داری میں شدید دشواری پیش آتی ہے اور لوگ کھانا بنانے سمیت سردی سے بچنے کیلئے سوختنی لکڑی ایل پی جی گیس کوئلہ سمیت دیگر متبادل ایندھن کے ذرائع استعمال کرتے ہیں جس سے ان پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں جس میں قلات درجہ حرارت منفی 8سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے اس علاقے میں بھی گیس پریشر میں کمی اور گیس کی بندش سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی اس مسئلے کے حل کو یقینی بنائے تاکہ لوگوں کو اس نجات مل سکے ۔