|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2017

گوادر: بلوچستان تر قی کی شا ہراہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ پا کستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے گزرتا ہے ۔ بلوچستان کو پسماندہ رکھنے والی قو توں کے ارادے خس و خاشاک کی طر ح بہہ گئے ۔ ترقی کا سفر شروع ہوگیاہے۔ کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ پنجاب کے طلبہ کے دورہ سے قر بتوں میں اضافہ ہوگا۔ نواجوان ملک کا سرمایہ اور ہمارا درخشاں مستقبل ہیں ۔ سی پیک منصوبے کے تحت گوادر کے طلبہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم دلائی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹینینٹ جنرل عامر ریاض نے یہاں گوادر میں آئے ہو ئے پنجاب کے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب کے طلبہ کے جزبہ خیر سگالی کے دورہ کا خیر مقدم اور ان کی یہاں آمد کو اپنے لےئے اعزاز سمجھتے ہیں پنجاب کے طلبہ کا دورہ بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں کے درمیان مر بو ط تعلقات کو استوار کر نے میں میں معاون ہوگا ماضی میں کچھ نا عاقبت اند یش قو توں نے بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں کے درمیان نفرتوں کو ہوا دی اور ایک ہی وطن کے شہر یوں کے درمیان تعصب کو پروان چڑ ھا یا لیکن الحمد اللہ منفی سوچ کے حامل لوگوں کے ارادے پورے نہیں ہوئے بلکہ یہ رشتے مز ید مستحکم ہوتے جار ہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہو ئے تھے ان کے مز موم منصوبے کامیاب نہیں ہو ئے بلوچستان میں شا ہراؤں کا عمیق نیٹ ورک بنا یا گیا ہے سی پیک منصوبے کی بدولت بلوچستان میں دیر پا تبد یلی کی ابتدا ہوچکی ہے آج بلوچستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے کوئٹہ اور گوادر کی مسافت اب چند گھنٹوں کا ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہے تو پا کستان ہے بلوچستان پا کستان کی ترقی کا ذریعہ ثابت ہوگا بلوچ عوام محب وطن اور تہذیب یافتہ قوم ہے جو پا کستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے متمنی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر اب رکنے والا نہیں ترقی بلوچستان اور پاکستان کا مقدر بن چکا ہے پا کستان ایک غیر معمولی ملک ہے اور دنیا بھر میں روشن پا کستان کا تصور ابھر رہا ہے پاکستان کو بہترین اسلامی اور فلاحی ملک بننے سے کوئی نہیں ر وک سکتا پا کستان بہت جلد بیرونی سر مایہ کاری کا مرکز بن جائے گا ون بلٹ ون روڑ اور سی پیک منصوبے کے وژن سے پا کستان کی اہمیت مز ید دو چند ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی مقامی آبادی کے لےئے صوبائی حکومت نے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند عمل ہے اور اسکی حمایت کر تے ہیں قا نو ن سازی سے مقامی آبادی کے سماجی اور بنیادی حقوق کے تحفظ میں مد د مل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آ پ نوجوان ہمارا سر مایہ اور افتخار ہیں ملک کی ترقی کی بھاگ دوڈ آ پ کو سنھبالنی ہے پنجاب کے طلبہ کے گوادر کے دورہ کے نہ صرف دو رس اثرات مرتب ہونگے بلکہ گوادر کے طلبہ کو ان کے تجر بات سے استفادہ حاصل کر نے کا بھی موقع ملے گا گوادر کے طلبہ پنجاب کے طلبہ کے تجربات سے کماحقہ طور پر استفادہ حاصل کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت گوادر کے طلبہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم دلائی جائے گی جبکہ عنقر یب کوئٹہ میں نمل یونیورسٹی کا کیمپس کوئٹہ میں قائم کیاجائے گا جہاں پاک فوج کے تعاون سے بلوچستان کے طلبہ کو چائنیز زبان کی تعلیم دی جائے گی۔ درایں اثناء پنجاب کے طلبہ کے وفد نے گورنمنٹ سید ظہور شاہ ہاشمی ڈگری کالج اور گوررنمنٹ گرلز انٹرکالج گوادر کا بھی دورہ کیا جب پنجاب کے طلبہ کا وفد گرلز انٹر کالج پہنچا تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئیں۔