|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2017

ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی کے شہراور گر د نو اح میں خسرے کی وبا ء پھیل گئی خسرے کے مر ض میں مبتلا بچو ں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضا فہ ہو گیا ہے خسرے سے اب تک چار بچے زند گی کی بازی ہار چکے ہیں با رشیں نہ ہو نے کی وجہ سے ضلع بھر میں وبا ئی امراض میں تشو یش نا ک حد تک اضا فہ ہو گیا ہے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل کے ایم ایس مطا بق ہما رے پا س روزانہ تقر یباً ایک سو پچاس مر یض آتے ہیں جن میں پچاس کے قر یب صرف خسرہ کے کیسز ہو تے ہیں اب تک چار بچوں کی جان بھی ضا ئع ہو چکی ہے ہمارے پا س اس وقت ڈاکٹر وں کی اشد ضرورت ہے حکا م بالا کو چا ہیے کہ ڈیرہ بگٹی کے اس وبا ئی امراض سے نمٹنے کیلئے ہمیں فوری طورپر ڈاکٹرز اور ویکسین مہیا کی جا ئیں ہلا کتوں کا نو ٹس لیتے ہو ئے ڈسٹر کٹ چیئرمین وڈیرہ غلام نبی شمبا نی ضلع بھر میں خسرے کی ویکسین شروع کر نے کی ہدایت دی ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کو ئی کو تا ہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی۔