|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2017

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری اہم اجلاس آج 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا جو 15جنوری کو بھی جاری رہے گاہے اجلاس میں ملکی سیا سی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور جمعیت علماء اسلام کے صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے صوبے اپنی رپورٹ پیش کریں گے اورملٹری عدالتوں کے حوالے سے مجلس شوری کے اجلاس میں غور کیا جائے گا اور اجلاس اس حوالے سے فیصلہ کرے گاان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادمیں صدسالہ اجتماع کی تیاریاں کے سلسلے میں معقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اجلاس میں صدسالہ اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے صوبوں کی رپورٹ پر غور ہوگا انہوں نے کہاکہ صدسالہ عالمی اجتماع میں پوری دنیا میں جمعیت کے نام سے کام کرنے والے جمعیت اکابرین تشریف لائیں گے ،جمعیت کے عالمی اجتماع سے حرمین شریفین کے امام الشیخ عبد الرحمن السدیس بھی خطاب فر مائیں گے انہوں نے کہاکہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کے دہشت گردی کے خلاف اقدا مات ملک کو فائدہ ہوا ہے لیکن ہمارا سرار اس بات پر ہے کہ دہشتگردی کو مذہب کے ساتھ نہ جوڑا جائے بلکہ دہشتگردی کوئی بھی کرے اس کیخلاف قانون ہر کت میں آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ احتساب کا نظام اسلامی نظام کے بغیر ممکن نہیں، احتساب کے نظام کے بغیر ملک سے کرپشن سے کا خاتمہ ممکن نہیں ہے آج کرپشن اور اقربا ء پروری کی بنیاد پر ملک کی معاشی حالت انتہائی ابتر ہوچکی انہوں نے کہاکہ سی پیک پروگرام کوخراب کر نے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن ایسی ہر سازش کا جے یو آئی اور عوام ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ راہداری کے منصوبے کے خلاف عالمی سازشیں عروج پر ہیں یہ پلان ملک کی ترقی اور آئندہ نسلوں کو قرضوں سے نجات دلانے کے لیئے بے حد ضروری ہے لیکن سازشی اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیئے کوشاں ہیں لیکن ملک میں سیا سی استحکام اورقوم میں وحدت سے ہر ایسی سازش کو ناکام بنا یا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام ہی اس ملک کا مقدر ہے جس کے عملی نفاذ کے جے یو آئی اپنی پر امن جدو جہد جا ری رکھے گی انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں اجتماع کی تیاریوں کے لیئے رابطہ عوام مہم تیزی سے جاری ہے اضلاع اور ڈویژن سطح پر اجتماعات ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ کارکن مزید محنت کریں اور ہردروازے پر جائیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور ملک کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی۔