|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2017

کوئٹہ: فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں کا تربت میں سرچ آپریشن کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ اورمواصلاتی آلات برآمدکرلئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان اور حساس ادارے کی تربت کے علاقے سامو اور حنجری میں کارروائی کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے دو عدد آئی ای ڈیز ،6عدد آرپی جی سیون راکٹ ،5000ایس ایم جی راؤنڈز ،ریاست مخالف لیٹریچر اور دیگر مواصلاتی وتخریبی مواد قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ،دریں اثناء قلات کے علاقے نیمرغ میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے ٹاور کے سسٹم کو دھماکہ خیز مواد سے اڑیا دیا جس سے علاقہ میں موبائل سروس مکمل طور پر معطل ہوگئی ۔قلات لیویز زرائع کے مطابق گزشتہ رات قلات علاقے نیمر غ کی کلی سمالو میں یوفون ٹاور کے مشنری کو دھماخیز مواد نصب کر کے مشنری کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں یوفون کی سہولت بند ہوگئی ہیں سروس کے بند ہو جانے سے علاقہ کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں۔