|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2017

گواد: گوادر پورٹ کی حفاظت کیلئے دو چینی بحری گن شپ پاکستان میرین کے حوالے کر دی گئیں ۔گوادر پورٹ پر تقریب کا انعقاد ۔۔پاکستان اور چین کا دوستی سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھا ہے سی پیک ملک کی خوشحالی کا منصوبہ ہے پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور سے بلوچستان سمیت ملک بھرمیں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی لوگوں کا معیار زندگی بلند اور روزگار کے نئے مواقع پید ہونگے بلوچستان کے نوجوان پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کر کے ملک کی خدمت کریں ،ہنگول اور بسول گن شپ بحری جہازوں کی پاکستان نیوی میں شمولیت سے پاک نیوی کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا بہت جلد مزید دو گن شپ بحری جہاز پاکستان نیوی کا حصہ بنیں گی ، ان خیالات کا اظہار وائس ایڈمرل پاکستان نیوی ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے گوادر پورٹ پر چین سے تیار کیئے گئے بحری گن شپ جہازوں کی کی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے تعلقات سمندر سے بھی گہر ے ہیں دوستی کے یہ عمیق بندن وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہور ہے ہیں دنیا گواہ رہے گی کہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں تعمیر اور ترقی کی نئی راہیں کھلینگی لوگوں کا معیار زندگی بلند اورروزگار کے وسیع تر مواقع پید اہونگے انہوں نے کہا کہ چین سے تیا ر کےئے گئے گن شپ بحری جہازوں کے نام ہنگو ل اور بسول رکھ دےئے گئے ہیں جو آ ج سے با قاعدہ پاک بحریہ کا حصہ ہونگے ان بحری جہازوں کی شمو لیت سے پاک نیوی کی قوت میں مز ید اضافہ ہوگا اور یہ جہازگوادر بندرگاہ اور سی پیک کی سمندری راستے کی حفاظت کے لےئے معمورہو نگے اور بہت جلد چین میں مز ید دو بحری جہاز دشت اور ژوب بھی تیا ر کےئے جارہے ہیں جو کہ پا کستان نیوی کے بحری بیڑ ے میں شامل ہونگے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پا کستان نیوی اور ملک کے عوام کے لےئے باعث فخر ہے کہ تاریخ میں پہلی مر تبہ اس طرح کے بحری جہاز پا کستان نیوی کا حصہ بن رہے ہیں یہ ایک کھٹن مرحلہ تھا جسے خوش اسلوبی سے سرانجام دیا گیا پا کستان نیوی کے تمام اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور گوادر کا ایک گہرا تعلق ہے جب گوادر پاکستان میں شامل ہوا تھاتو یہاں کے عوام نے پاکستان نیوی کا خیر مقد م کیا گوادر اور بلوچستان کی اقتصادی ترقی میں پا ک نیوی ایک بھر پور کردار ادا کررہا ہے جو تر قی اور کامیابی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو چاہےئے کہ وہ پا ک نیوی کا حصہ بن کر ملک کی ترقی میں کر دار ادا کر ے درایں اثناء چین سے گوادر بندرگاہ پہنچنے والے ہنگول اور بسول نامی گن شب بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے تو ان کا بھر پور استقبال کیا گیا اور ہوا میں غبار ے چھوڑ گئے اس موقع پر جی پی اے کے چےئر مین دوستین جمالدینی، ڈی جی پی ایم ایس اے جمیل اختر اور کمانڈر وسیٹ کموڈور محمد وارث سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔