کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے قلعہ عبداللہ، گلستان،توبہ اچکزئی، کان مہترزئی میں شدید برف باری کے بعد کھمبے اور دیواریں گرنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صوبے قلعہ عبداللہ، گلستان ، جنگل پیر علیزئی،سمیت پشتون علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور متاثرہ افراد کو ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، ادویات فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان کہا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت برف باری کے باعث بند راستوں کو فوری طور پر کھول دیں مشینری نہ ہونے کی وجہ سے راستے بند ہیں اور لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاوہ ازیں کوئٹہ (علاوہ ازیں)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ قلعہ عبداللہ تحصیل دو بندی سمیت پشتون علاقوں میں شدید برفباری کے باعث قومی شاہرائیں بند اور لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے وزیر پی ڈی ایم اے اور حکومت کا ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ اٹھانا نا اہلی ہے تحصیل دو بندی میں شدید برف باری کے باعث خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی حکومت ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر برفبار ی کے باعث محصور خواتین بچوں کو خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائیں پی ڈی ایم اے کی وزیر کا موبائل بند جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل گلستان اور تحصیل دو بندی میں برفباری کے باعث پھنسے محصور افراد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ تحصیل دو بندی سمیت پشتون علاقوں ، زیارت، کان مہترزئی، کوژک ٹاپ سمیت دیگر علاقوں میں شدید برفباری کے باعث ہزاروں لوگ پھنس گئے کوژک ٹاپ قومی شاہراہ گزشتہ دو روز سے بند ہے ہزاروں ٹرک اور مسافر پھنس گئے حکومت کی طرف سے تا حال کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تحصیل دوبندی اور گلستان میں شدید برفباری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے پینے کی پانی، خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی علاوہ ازیں کوئٹہ (علاوہ ازیں)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں صوبائی دارالحکومت اور صوبے کے طول وعرض میں بارش اور برفباری کے نتیجے میں کوئٹہ کراچی ، کوئٹہ سبی، کوئٹہ چمن، کوئٹہ ژوب، زیارت، لورالائی قومی شاہرائیوں کی مسلسل بندش اور اس میں پھنسے مسافروں بچے ، خواتین ، بزرگوں کو در پیش سنگین صورتحال کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ حکومت کی ناقص انتظامات کی وجہ سے باران رحمت عوام کے لئے زحمت بن گیا گزشتہ چار سالوں میں کوئٹہ کو لٹل پیرس بنا نے کے دعوے ایک ہی بارش اور بر ف باری میں ہوا میں اڑ گئے صوبائی دارالحکومت میں گیس، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پینے کی پانی ناپید ہو چکی ہے کوئٹہ سٹی میں گیس کی قلت سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہے خاص کر بچے اور ضیعف العمر معمر افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں کوئٹہ شہر اور اطراف بجلی کے کھمبے زمین پر پڑے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پینے کی پانی کا قلت پیدا ہو چکی مکین برف باری کو پھگلا کر گزارہ کر رہے ہیں محکمہ بجلی، محکمہ واسا اور محکمہ گیس کی تمام تر وعدے اور دعوے اخباری بیانات تک محدود ہے کوئٹہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ صوبے بھر میں بر ف باری کے باعث تمام قومی شاہرائیں بند اور دیہاتی علاقوں میں لوگ برف باری کے باعث پھنس گئے حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہزاروں مسافر خواتین بچے قومی شاہرائیوں پر محصور ہو گئے اور اب تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور حکومت کے پاس ہیوی مشینری بھی نہیں ہے کہ قومی شاہرائیوں کو کھول دیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کان مہترزئی کے مقام پر محصور لو گوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کان مہترزئی ، رود ملازئی، کوژک ٹاپ، قلات ، بولان سمیت دیگر مقامات پر برف باری کے باعث گزشتہ دو روز سے قومی شاہرائیں بند ہے اور حکومت کی جانب سے تاحال کوئی کردار ادا نہیں کیا گیا حکومت کے نمائندے عوام کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ قومی شاہرائیں بند ہونے سے محصور ہو گئے حکومت کی نااہلی کہ اب تک قومی شاہرائیوں کو کھول نہیں دیا گیا ضلعی انتظامیہ موجود ہے لیکن ان کے پاس نہ تو کوئی مشینری ہے اور نہ ہی ان کے پاس راستے کھولنے کے لئے نمک ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت جان بوجھ کر غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ برف باری اللہ کی طرف سے رحمت ہے لیکن حکومت نے عذاب بنا دیا ۔