کوئٹہ: ضلع خاران میں بارش کے سیلابی ریلے میں دو افرادبہہ گئے مقامی انتظامیہ نے جدوجہد کے بعد دونوں نوجواں کی لاشیں برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ضلع خاران میں بارش کے شدید سیلابی ریلے میں دو افرادبہہ گئے مقامی انتظامیہ نے کافی جدوجہد کے بعد دونوں لاشیں برآمد کرلی گئی جو جاوید اور علی احمد کے نام سے شناخت ہوگئی ہے خاران سے ملنے والی اطلاع کے مطابق یونین کونسل طوطہ زئی شدید سیلابی کے خطرے میں ہیں۔ سٹی دامن میں واقعہ گولڈن ہوتل بارش کے ریلے میں بہہ گیا ہے ۔