|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2017

راولپنڈی:امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام ) کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل نے پیر کو جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص جیو سٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کمانڈر سینٹکام نے دہشتگردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا،دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے جنرل جوزف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ امور سمیت خصوصاً افغانستان میں قیام امن اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز راولپنڈی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے جنرل جوزف نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور خاص طور پر افغانستان کی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی استحکام اور انسداد دہشٹ گردی آپریشنز مییں امریکی تعاون کی بڑی اہمیت ہے پاکستان‘ افغان قیادت پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتا ہے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی سے پائیدار امن اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشز کئے جن کے باعث پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی بہتربنانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں اور خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں۔