|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2017

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے ٹیلی فون کر کے سابق افغان صدر حامد کرزئی سے کابل ، قندھار دھماکوں میں ان کے رشتہ دار ڈاکٹر یامہ قریشی اور دیگر کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کر تے ہوئے اس سے ایک انسانیت سوز وافغان دشمن عمل سے تعبیر کیا کہ بے گناہ نہتے انسانوں کی شہادت سفاکیت کی انتہا ہے سابق افغان صدر نے کہا کہ یہ ہمارا اور آپ کا مشترکہ دکھ درد ہے جس طرح پشتونخوا اور بالخصوص آپ اور آپ کا خاندان و جماعت اس کرب سے گزرے ہیں ہمیں سب سے بڑھ کر اس کا احساس ہے علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ما بت کاکا نے افغان کونسل جنرل وحید اللہ مومند سے گزشتہ دنوں قابل، قندھار میں شہید ہونیوالوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ایران قونصل کے معاوند رفعی بھی موجود تھے اصغر اچکزئی نے کہا کہ انتہا پسندی، دہشتگردی ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے اور پشتون افغان وطن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے گزشتہ چار عشروں کے دوران پشتون افغان وطن، دہشتگردی، انتہاپسندی کی لہر سے لاکھوں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے عوامی نیشنل پارٹی اور اکابرین شروع دن سے دنیا کے برے زور آوروں پر واضح کر تے رہے کہ انتہا پسندی کے فروغ کے نتائج تمام فریقین کے لئے انتہائی بھیانک ہو نگے لیکن افسوس کہ اس وقت ان پر عمل نہ ہوا اور لوگ اس سے ایک منا فع بخش سوچ قرار دے رہے تھے جبکہ آج پوری دنیا اس وباء سے پریشان لہٰذا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ خطے ممالک بلا تفریق اس وباء کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کرے تاکہ بے گناہ معصومی جانوں کے ضیاع کو روکھا جائے افغان کونسل جنرل نے عوامی نیشنل پارٹی کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ چونکہ عوامی نیشنل پارٹی خود دہشتگردی کا شکار رہی ہے لہٰذا ہمیں ان کا خوب احساس ہے اور یہ دکھ ودرد کے لمحات ہماری آپ کے مشترک ہے ۔