|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2017

کوئٹہ:تربت کے علاقے میں تاجر کے قتل کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب تربت میں تاجر غلام حسین اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا جس کو ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں پر زخمیوں کی تاب نہ لا تے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا تاجر کے بہمانہ قتل کے خلاف مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر تربت شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ہڑتال کے دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مارکیتیں ، پلازے اور بازار بند رہا تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ تاجر کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔