کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فکر با چا خان کے سوا وطن ترقی اور خوشحالی کیلئے کسی کے پاس کوئی وژن نہیں اگر قوم نے ادراک نہ کیا تو مزید پسماندگی کا شکار ہو جائیگا حکمران پشتونوں کے معاشی قتل عام کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں قومی اجتماعی مفادات کو صرف نظر کر کے حکومت اور اس میں شامل جماعتیں کئے گئے وعدوں سے انحراف کے مرتکب ہو رہے ہیں بلند وبانگ دعوؤں کی ایک بارش اور برف باری نے قلعی کھول دی حکمرانوں اور اداروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے باران رحمت عوام کیلئے زحمت بن گئی ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ، مرکزی کمیٹی ممبر ونیشنل لائرز فورم کے چیئرمین ارباب غلام ایڈووکیٹ نے مسلم باغ شنہ جوڑہ میں شمس اللہ کاکڑ کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا، ضلعی صدر حاجی ہدایت اللہ کاکڑ، ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالقیوم کاکڑ، تحصیل صدور جبار کاکڑ، رحمت اللہ رحمت اور دیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ طویل نسل کشی کے بعد پشتونخوا وطن کو حکمرانوں اور پروردہ قو توں نے اہم قومی منصوبوں سے یکسر نظرانداز کیا گیا جس کے اچھے نتائج مرتب ہونگے مقررین نے کہا کہ صاف شفاف مردم شماری ہمارے صوبے کے عوام کا حق ہے التواء صرف اور صرف پنجاب کے مفادات کو تقویت پر منتج ہو گی لہٰذا بلوچ بیلٹ میں آئی ڈی پیز کو واپس اپنے اپنے علاقوں میں آباد کر نا حکومت اور ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے لہٰذا تمام خدشات اور تحفظات کو دور کر کے مردم شماری کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے بعد ازاں شمس اللہ کاکڑ نے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا علاوہ ازیں نظام الدین کاکڑ ارباب غلام ایڈووکیٹ اور مابت کاکا نے پارٹی رہنماء ڈاکٹر غلام صدیق کے بھائی ، غلام بنی کلی بندات میں حاجی عبدالقیوم اور حاجی عبدالقدوس کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔