کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے سے تین افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال پہنچا دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے آرچر روڈ کے رہائشی نور خان کے فلیٹ میں گیس لیکیج کی وجہ سے کیمرے میں گیس جمع تھی جیسے ہی اہل خانہ نے ہیٹر جلانے کے لئے ماچس کی تیلی جلائی جس سے زور دار دھماکہ ہوا اورنور خان بچی بی بی ناصرہ اور بی بی ہنہ زخمی ہو گئیں زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال برن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ۔