کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں کی شدید برفباری کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف علاقے جن میں خاران، قلات، کوئٹہ ، سوراب،مستونگ، دشت، جوہان اور گرد نواح علاقے جو شدید برفباری کی وجہ سے متاثر ہوئے اور آج بھی عوام بے یار ومددگار امدادی کے منتظر ہے جبکہ حکومت بیانات اور دعوؤں کے حد تک بلند وبانگ دعوے کر تے ہیں لیکن آج ان علاقوں میں پریشان حال ہے اور امداد کے منتظر ہے لیکن عملی طور پر عوام کو ریلیف نہیں دی جا رہی اور کروڑوں لوگوں کی مالی نقصانات ہوئے ہیں اور اب بھی ان علاقوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے حکمرانوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو کسی حد تک تو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے بیان میں کہا گیا کہ فوری طور پر منگوچر، قلات، جوہان، مستونگ، دشت اور خاران کے عوام کو مالی امداد کیاور دیگر سہولیات کی فراہم کیا جائے اور مزید ایسے اقدامات کریں جو زمینداروں یا غیور عوام کو جتنے نقصانات ہوئے ہیں انہیں ریلیف دے کر ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔