|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2017

کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بی این ایم کے تمام زونوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیس جنوری کو شہید ڈاکٹر منان بلوچ کی شہادت کی پہلی برسی پر انہیں اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریفرنسز اور پروگراموں کا انعقاد کریں۔ ڈاکٹر منان بلوچ ایک مدبر سیاستدان، قلمکار اور دنیا کی حالات اور عالمی سیاست کی داؤپیچ پر دسترد رکھنے والے رہنما تھے۔ ان کی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا ہے، کو بھرنے میں صدیاں درکار ہیں۔ 30 جنوری 2016 کو ایک تنظیمی دورے کے دوران انہیں پاکستانی فوج نے مستونگ میں ان کے ساتھیوں سمیت بی این ایم کے ممبر کے گھر میں گھس کر گولیوں سے بوندھ کر شہید کیا۔ مستونگ میں بی این ایم کے سینئر ممبر اشرف بلوچ کے مہمان خانے میں انہیں معروف قلمکار بابو نوروز، اشرف بلوچ اور اس کے بھائی حنیف بلوچ اور ساجد بلوچ کے ساتھ بیدردی سے شہید کیا گیا۔ جس کے رد عمل میں بلوچستان اور بیرونی ممالک میں کئی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ان کی پہلی برسی پر تمام زون ریفرنسز اور پروگراموں کا انعقاد کریں۔ اسی دن 30 جنوری بروز پیر سوشل میڈیا میں ایک آن لائن مہم #IAmDrMannanBaloch کے ہیشٹیگ سے چلائی جائیگی، جو شام 4 بجے سے 10 بجے تک جاری رہے گا۔ تمام سوشل میڈیا صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں اور بلوچ قومی شہید رہنماکی حالات زندگی، خدمات، تعلیمات اور بلوچستان میں پاکستانی بربریت کو اجاگر کریں۔