|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2017

کراچی:بلوچستان نیشنل پارٹی (حئی)گروپ کے سربراہ ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ 1971میں ملک کے دو ٹکرے ہوئے لیکن عوام کی حکمرانی کو آج تک تسلیم نہیں کیا گیا ہے ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر نہیں ہے ۔اس منصوبے سے بلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی سٹی کورٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہا کہ میں سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں ۔ہم اپنے حقوق کے لیے آاواز بلند کرتے ہیں تو یہ ہمارا حق ہے ۔سیاسی کارکنوں کا لاپتہ ہونا اور مسخ شدہ لاشیں المیہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 7سال سے عوام کو حق حکمرانی نہیں ملا ہے ۔1971میں ملک کے دو ٹکڑے ہوگئے لیکن عوام کی حکمرانی کو آج تک تسلیم نہیں کیا گیا ہے ۔ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہا کہ سینڈک اور گوادر پوٹ کو بلوچ عوام کے حوالے کیا جائے ۔سی پیک نہ تو خطے کے لیے گیم چینجر ہے اور نہ ہی اس سے بلوچستان کو کوئی فائدہ پہنچنے گا۔