|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2017

گوجرہ:گوجرہ کے قریب ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے کار شارلیمار ایکسپریس کی زد میںآگئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔اتوار کے روز گوجرہ سے 20کلومیٹر دور چک 93ج ب کے قریب ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمارایکسپریس کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز گوجرہ میں منتقل کردیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ڈاکٹرز اور پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ میں ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے یہ دوسرا حادثہ وقوعہ پذیر ہوا ، چند روز قبل بھی لودھراں سکول وین پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار بنی تھی۔