واشنگٹن:امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دہشت گردی کو کچلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’داعش‘ جیسا شر آج تک دنیا نے نہیں دیکھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے’CIA‘ کے ہیڈ کواٹر کے دوریکے موقع پر کیا۔ سی آئی اے ہیڈ کواٹر کے دورے کے دوران امریکی نائب صدر مایک بنس بھی ان کیہمراہ تھے۔نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی سراغ رساں اداروں کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ امریکی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں خفیہ اداروں کا کلیدی کردار ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے باضابطہ طور پراقتدار سنھبالنے کے بعد پہلے روز ’سی آئی اے‘ ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔ اس سے قبل وہ خفیہ اداروں کو انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے الزامات پرسخت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی کیلئے خطرہ ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،میری میڈیاسے جنگ ہے،میڈیاوالے زمین پرسب سے زیادہ بددیانت لوگ ہیں، ایجنسیوں کے اہلکار بہترین کام کررہے ہیں، سی آئی اے کی اہمیت کے بارے میں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سی آئی اے ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا ہے اس موقع پر ان کو بریفنگ دی گئی،ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں اورسی آئی اے کی اہمیت سے متعلق مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، سی آئی ایاوردیگرانٹیلی جنس ایجنسیوں کومیری حمایت حاصل ہے،ایجنسیوں کیاہلکاربہترین کام کررہے ہیں، بعض اوقات سی آئی ایکومکمل حمایت نہیں ملتی،میں سی آئی ایکی مکمل حمایت کروں گا،اہلکاربڑے مقصدکیلیے جانیں د ے رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ا نتہاپسندی دنیاکیامن کیلیے خطرہ ہے،مذہبی انتہاپسندی کوختم کرناہوگا،انتہاپسندی کوجڑسے اکھاڑپھینکیں گے کیو نکہ یہ ایک بدی کی طرح ہے، کل بھی کہاتھاآج بھی کہہ رہاہوں۔دیانت داری اوردیانت دارلوگ پسندہیں،میری میڈیاسے جنگ ہے،میڈیاوالے زمین پرسب سے زیادہ بددیانت لوگ ہیں، امریکاکومحفوظ بنانے میں سی آئی اے کاکردارسب سے اہم ہے، سی آئی اے کے سربراہ کی نامزدگی میرے لیے سب سے اہم ہے، مذہب کے نام پردہشت گردی کوختم کرناہوگا۔امریکی صدر کے خطاب کے دوران قہقہے گونجتے رہے،انداز کچھ بدلا بدلا نظر آیا،سی آئی اے کے نئے سربراہ کا نام بھی تجویز کردیا، مائیک پومپو کو سی آئی اے کے سربراہ کے عہدے کیلیے نہایت موزوں قرار دیا ہے۔