|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2017

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے آئندہ دو سے تین روز تک کوئٹہ ژوب اور قلات ڈویژن میں شدید بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کے پیش نظر سفری ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر کوئٹہ زیارت، کوئٹہ قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ چمن ، کوئٹہ سبی، کوئٹہ نوشکی اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہوں پر سفر کرنے سے حتی الوسع گریز کریں اور اپنے علاقوں میں رہیں جبکہ عوام الناس سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں سے دور رہیں اور کسی بھی طور انہیں بذریعہ گاڑی ، موٹر سائیکل یا پیدل پار کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ سیلاب ریلے کسی بھی وقت ندی نالوں سے گذر سکتے ہیں جس سے جانی نقصان کا احتمال ہوسکتا ہے ۔