کابل: افغانستان کے اٹارنی جنرل آفس نے نائب صدر جنرل رشید دوستم کے 9 محافظین کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، نائب صدر کو معطل اور گھر میں نظر بند بھی کیا جاسکتا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق نائب صدر کے محافظین پر رشید دوستم کے سیاسی اور علاقائی حریف احمد ایشی کے اغواء4 اور ان کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات عائد ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس کی طرف طلب کئے جانے کے باوجود نائب صدر جنرل رشید دوستم کے 9 محافظ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد ان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کئے گئے۔اٹارنی جنرل فرید حامدی نے میڈیا کو بتایا کہ نائب صدر اور ان کے محافظین کو اٹارنی جنرل آفس کی طرف سے 3 مرتبہ طلب کیا گیا تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے، قانون کے مطابق اٹارنی جنرل آفس میں پیش نہ ہونے کی صورت میں رشید دوستم کو معطل اور گھر میں نظر بند بھی کیا جاسکتا ہے۔ ۔