|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2017

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع شیرانی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ میاں بیوی اور دو بیٹوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی حیات کاکڑ کے مطابق این 50ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر شیرانی کے علاقے دانا سر میں کار لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چھ افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالے تمام افراد ڑوب کے علاقے اپوزئی ٹاؤن کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو ڑوب سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے جب ان کی کار کو حادثہ ہوا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ کار بارش اور برفباری کے باعث سڑک پر پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڑوب پہنچایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد میں سراج الدین خروٹی ولد عبدالستار ، ان کا بھائی حاجی خدائے داد ، سراج الدین کی اہلیہ فریدہ بی بی، بیٹا خیر محمد اور بہو عالم بی بی زوجہ خیر محمد اور ایک اور شخص شامل ہے جو سراج الدین کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔ ایک ہی خاندان کی چھ لاشیں گھر پہنچنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔