ڈیرہ بگٹی:لوپ سہرانی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے,لیویز حکام کے مطابق ایف سی اور لیویز اہلکار معمول کے گشت پر تھے,کہ ان کی گاڑی نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی, دھماکے کے باعث دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے,زخمی ہونے والوں میں لیویز کے نائب رسالدار امام بخش بگٹی اور ایک ایف سی اہلکار شامل ہیں,زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا,جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ھے,جب کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی,تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی تھی۔