سبی:سبی کے علاقہ بولان مارکیٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جس کو شناخت کیلئے سول ہسپتال سبی میں رکھ دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ سبی کی حدود بولان مارکیٹ میں ایک شخص کی لاش ملی جس کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لے جایا گیا مذکورہ شخص کئی عرصہ دے بولان مارکیٹ کے آس پاس ہی رہتا تھا اور ملنگ کی زندگی بسر کررہا تھا تاہم انتظامیہ نے لاش کو شناخت کیلئے سول ہسپتال سبی میں رکھ دی سول ہسپتال سبی کے مردہ خانہ میں کوئی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے رات گئے سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر عبید اللہ رند و رضا کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت مقامی قبرستان سبی میں امانتا سپرد خاک کردیا مزید تفتیش مقامی پولیس نے شروع کردی ۔