|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2017

کوئٹہ:وادی کوئٹہ کے نواح میں تفریحی مقام ہنہ جھیل برف باری اور بارش کے بعد پانی سےبھرگئی ۔ عرصے بعد پھر سے سیاح کشتی میں سوار ہو کر خوبصورت جھیل کا نظاہرہ کرسکتے ہیں ۔ ہنہ جھیل خوبصورت تفریح گاہ اورسیاحوں کامرکزہے، گزشتہ سال خشک سالی کے باعث جھیل کے بیشتر حصے میں پانی خشک ہوگیا تھا اور اس کی خوبصورتی بھی ماند پڑگئی تھی۔ اچھی خبر یہ ہے کہ حالیہ برف باری اوربارش کےبعد جھیل میں کافی پانی جمع ہوگیا ہے اور اب جھیل کا قدرتی حسن پھرسے لوٹ آیا ہے اور شہری تفریح کے لئے جھیل کا رخ کررہے ہیں ۔ انسان تو انسان جھیل میں پانی آنے سے آبی پرندے بھی خوش ہوگئے ہیں،پانی کے اندر اور کناروں پر تیرتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جھیل میں پانی آنےکےبعد نہ صرف مقامی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ آبی کھیل اور تفریحی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع ہونے کی توقع ہے۔