کوئٹہ:کوئٹہ میں جعلی اور مضر صحت ادویات کے خلاف وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ٹیم اور کوالٹی کنٹرول بورڈ کے عملے کا ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا اور فلیٹ سے 40 لاکھ روپے مالیت کے غیر میعاری اور غیر رجسٹرر ادویات سمیت شہر کے نامور ڈاکٹروں کے پیڈزبرآمد کرکے فلیٹ کو سیل کردیاسیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ امداد اللہ بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جعلی ادویات کی فراہمی کے خلاف تین ماہ سے کام کررہے تھے اور آج مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی کارروائی کے دوران یونیورسل کمپلیکس کے فلیٹ سے غیرمیعار ی اور غیر رجسٹرر ادویات برآمد کی جو کینسر سے بچاؤ‘بچوں اور خواتین کے علاج کے لئے استعمال کئے جاتے تھے ادویات میں بیشتر زائد المیاد ہیں جنہیں اسٹیکر لگاکر شہر میں فروخت د یا جارہاتھا کوالٹی کنٹرول بورڈ کی ٹیم نے فلیٹ سے نامور ڈاکٹروں کے پیڈ ز بھی برآمدکئے ‘کوالٹی کنڑول بورڈ کے مطابق برآمد شدہ ادویات کی مالیت تقریبا 40لاکھ روپے تک ہے برآمد ہونے والئے سیرپ اور گولیا ں ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجویااجائے گا کوالٹی کنٹرول بورڈکے عملے نے فلیٹ کو سیل کرکے کمپنی کے مالک کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔