|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2017

پشین:صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ حالیہ بارشوں و برفباری سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کو امدادی سامان و اشیاء خوردونوش فراہم کردی گئی ہیں میرا دعویٰ ہے کہ کوئی ایک ٹینٹ بھی مارکیٹ میں نہیں بکا ہے متاثرین کا حق انہیں پہنچادیا گیا ہے صوبے کے کمشنروں کو ایک ایک کروڑ جبکہ ڈپٹی کمشنروں کو پچاس پچاس لاکھ روپے دے دئیے گئے ہیں جس سے متاثرین کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آسکے گی متاثرین کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گے وہ دورہ پشین کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے اسلم ترین نے بتایاکہ حالیہ بارشوں و برفباری سے متاثر ہونیوالے تمام اضلاع کو امدادی سامان بھجوایاگیا ہے اور ڈپٹی کمشنروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں متاثر ہونیوالے خاندانوں میں امدادی سامان و اشیاء خوردونی تقسیم کریں صوبے کے متاثرہ علاقوں میں 12095ٹینٹ14797بلینکٹس 13597فوڈ پیکج 9370 سلپنگ بیگز 9095ترپال 300واٹر ٹینکی 500بالٹیاں 2705جیری کین 1کلو گرام کے 4440نمک پیک 50kgکے 1270تھیلے 1kgکے2400پتی 25kgکے2270چاول کے تھیلے 500آٹے کے تھیلے واٹربوٹل 1050 بسکٹ و کیک کے کارٹن سمیت اور لاتعداد اشیاء ضروریہ متاثرین کو فراہم کی جاچکی ہیں۔ ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے متاثرین کے دکھ درد میں ہمیشہ کی طرح ہر صف اول دستے کاکردار ادا کریگی کنٹرول روم رات گئے تک عوامی شکایات سننے کیلئے کھلے ہیں بارشوں سے بند ہونیوالے راستوں میں پی ڈی ایم اے نے متاثرین کوانکی دہلیز پر امدادی سامان پہنچاکر انسانی خدمتگاری کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ حق و صداقت کی جنگ ہر حال میں لڑتے رہیں گے متاثرین چائیے جو بھی ہو انہیں ہر حال میں مزیدریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں صوبائی وزیر سرفراز بگٹی کی ہدایت ہے کہ صوبے میں کو ئی ایک بھی متاثرہ خاندان ریلیف سے محروم نہ ہو ۔