کوئٹہ: بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں دوران کارروائی 2 افراد کو شہید جبکہ خواتین سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو، باربوژ، کلیری، سہری دربار شانگ، بوبی جبکہ کوہلو کے علاقے کاہان اور قریبی علاقے بھی کارروائی کی زد میں ہیں تمام علاقوں میں آنے جانے کے راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہیں تاہم علاقائی ذرائع سے ملنے والے معلومات کے مطابق بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ترجمان نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان میں فورسز کی جانب سے کارروائیوں کیخلاف فوری اقدامات اٹھائیں۔