جعفرآباد:بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں آئے روز شہریوں کے جنس تبدیل، کبھی خاتون کو مرد بنایا جاتا ہے اور کبھی مرد کو خاتون ،یہ انوکھا کارنامہ کسی اور کا نہیں بلکہ ملک کے اہم قومی ادارے نادرا کا ہے۔تفصیلات کے مطا بق جعفرآباد ضلع جنس تبدیل ہونے کی شناخت بن چکا ہے بلا کوئی معاوضے اور آپریشن کے شہریوں کے جنس تبدیل کیئے جاتے ہیں یہ کارنامہ ملک کے اہم قومی ادارے نادرہ کا ہے نادرا میں ایسی انتظامیہ لائی گئی ہے جو شہریوں کے جنس آئے روز تبدیل کررہی ہے نادرا آفس اوستہ محمد میں نوجوان گدا علی کی جنس عورت لکھی گئی ہے اور شوہر کا نام بیگم لکھا گیا ہے نوجوان شرم کے مارے دوستوں سے منہ چھپاتا پھر رہاہے نادرا کا جاری کردہ نوجوان کا قومی شناختی کارڈ موصول ہوا ہے جس پر جنس تبدیل کی گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ نادرہ خود شہریوں کے لیئے مسئلہ بنا ہوا ہے وہ جان بوجھ کر ایسے غلط شناختی کارڈ کا اجرا ء کرتا ہے تاکہ وہ شہریوں سے درستگی کے طور پر من مانے پیسے اینٹھ سکے دوسری جانب نادرہ آفس میں پولیس انتظامیہ بغیر کسی اسلحہ کے تعینات کیا گیا ہے خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقع بھی رونما ہوسکتا ہے شہریوں نے زمہ داران سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔