کوئٹہ:پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسلم ترین نے کہا کہ 3 فروری سے 5 فروری تک بارشوں اور برفباری کے پیش گوئی کے پیش نظر صوبے کے مختلف شاہراہوں پر عوام غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں گھروں میں اشیاء خوردونوش، ایندھن، ادویات اور پانی کا ذخیرہ کر لیں اور جانوروں کے لئے چارہ کے بندوبست بھی کریں اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ اپنے گھروں کے چھت اور دیواروں سے وقتاً فوقتاً گرنے والے برف کو ہٹاتے رہے محکمہ صحت کے قریبی مراکز سے اپنے اہل خانہ اور بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں سردی سے بچاؤ کے گرم کپڑوں کا انتظام کر لیں کسی بھی ہنگامی صورت کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کے ک نٹرول روم میں کراسس مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ۔