|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2017

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں ،تہران کے بیلسٹک میزائل تجربات اور امریکی بحری جہازوں پر حملے قابل قابل نہیں۔ ایران کے ان تمام تصرفات پر امریکا خاموش تماشائی نہیں رہے گا بلکہ ایران کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد امریکا کے پاس تہران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایران کے بارے میں اس موقف کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دو روز قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی حدوں میں رہے۔ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات اور سمندر میں بحری جہازوں پرحملوں پر ایران کو سنگین نتائج کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن بھی موجود ہے۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے چند گھنٹے قبل اپنے ایک ’ٹوئٹر‘ پیغام میں سرکاری نوعیت کی تنبیہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا ایران بیلسٹک میزائل تجربات روک دے ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ادھر وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے دوبارہ بیلسٹک میزائل تجربہ یا سمندر میں ہمارے جہازوں پرحملے کی حماقت کی تو اس اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔وائیٹ ہاؤس کے ترجمان شون سپائسر نے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر اپنے بیان میں ایران کو متنبہ کرچکے ہیں کہ ایران کے معاندانہ اقدامات پر امریکا خاموش نہیں رہے گا۔