کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی نے کہا کہ سیاست سے تنگ نظری اور تعصب کا خاتمہ کو یقینی بنا نے نیشنل پارٹی قومی فلسفہ اور نظریہ جدوجہد ہے بلوچستان میں آباد تمام اقوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد کر تے ہوئے قومی جماعت کی تشکیل سے حقوق کے حصول اور ترقی وخوشحالی کو بلوچستان کے مقدر بنے گی پشتون قوم کی نیشنل پارٹی میں شمولیت پارٹی پالیسیوں اور قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دکی اور میختر سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیات ملک تاج محمد شاہدوزئی کاکڑ، محمد صدیق، سید نصراللہ شاہ کی قیادت میں سیاسی کارکنوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، ملک روزی شاہ، چیئرمین خیر جان بلوچ، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر وچیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ حاجی عبدالصمد بلوچ، خیر بخش بلوچ، پھیلن بلوچ، عبید لا شاری، ضلعی جنرل سیکرٹری کوئٹہ علی احمد لانگو، نعیم بنگلزئی، انیل غوری اور عالمگیر کاکڑ بھی موجود تھے جان محمد بلیدی نے کہا کہ صوبے میں کچھ جماعتوں نے تنگ نظری، تعصب، بد نیتی کی سیاست کو پروان چڑھانے کو ایجنڈا بنا رکھا ہے اور عوام میں موجود بھائی چارہ ، رواداری کو اپنی مخصوص سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں لیکن نیشنل پارٹی نے ہمیشہ شعوری اور فکری سیاست کو فروغ کیلئے عوام دوست پالیسی اور نظریہ کو اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پسماندہ اور بد حال کرنے میں مرکز کے ساتھ ساتھ یہاں روایتی اور مذہبی شخصیات بھی شامل جو کہ ہر دور میں حکومت کا حصہ رہے جن کا ایجنڈا صرف اور صرف اقتدار رہا اور عوام اور بلوچستان کے حقوق سے کوئی نہ غرض نا مقصد اس لئے عوام کو سیاسی شعور سے لیس کر کے ہی ان مسائل اور مشکلات سے چٹکارا ممکن ہو گا اور نیشنل پارٹی اپنے اصولی موقف کو آگے بڑھا تے ہوئے عوام کو منظم کر نے میں مصروف عمل ہے اور آج نیشنل پارٹی بلوچستان کی قومی جماعت بننے کی طرف گامزن ہے نیشنل پارٹی کے رہنماء ملک روزی شاہ نے کہا کہ نیشنل پارتی کے بابائے بزنجو کے فکر پر چلتے ہوئے تمام اقوام کے نمائندہ جماعت ہے اور اس کو مضبوط کر نے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں تمام دوست اپنا کردار ادا کریں نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے نئے شامل ہونیوالے دوستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی کیلئے تمام اقوام کا کردار ادا کر نا ضروری ہے اور نیشنل پارٹی واحد قومی جماعت ہے جو کہ بلوچستان کے عوام کو جوڑتے ہوئے بلوچستان کے حقوق کو حاصل کر نے کی عملی جدوجہد کر رہی ہے۔