|

وقتِ اشاعت :   February 6 – 2017

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار بائی پاس پر ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں ڈرائیور سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق ہندو برادری سے تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ چار افراد ایک گاڑی میں اوستہ محمد جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث بائی پاس پر ٹرک کے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چاروں افراد موقعہ پر ہلاک ہوگئے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔