|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2017

کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے تنظیم کے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں سینٹ کے انسانی حقو ق کی کمیٹی کو 50 لاپتہ کئے گئے افراد کے کیسز فراہم کئے جائیں گے ان کیسز میں روزانہ پانچ لاپتہ کئے گئے افراد کے کیسز کی مختصراً تفصیلات تنظیم کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کئے جائیں گے لواحقین کوہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے پیاروں کے کیسز کی تفصیلات وی بی ‘ ایم پی کے فیس بک پیج پر لازمی وزٹ کرے اگر ان میں کوئی کمی بیشی ہو تو تنظیم کو فوری طورپر آگاہ کریں تاکہ ان کی تصیح کی جاسکے اپنے جاری کردہ بیان میں نصراللہ بلوچ نے کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ایک غیر سیاسی تنظیم ہے ہماری تنظیم کے سیاسی مقاصد نہیں ہیں اس لئے تنظیم کے فلیٹ فارم سے کوئی سیاسی بیان جاری نہیں کیا جائے گا اس پالیسی پر تمام تنظیمی کارکن کاربند رہیں گے اگر کوئی بھی عہدیدار تنظیم کے پلیٹ فارم سے سیاسی بیان جاری کرے گا تو تنظیم کے منشور کے مطابق اس کاعہدہ غیرفعال ہوگا تنظیم صرف اورصرف انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرتی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ لاپتہ کئے گئے افراد پراگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تنظیم یہ سمجھتی ہے کہ شہریوں کو لاپتہ کرکے ان کے بنیادی حقوق سلف نہیں کئے جائیں کیونکہ اس طرح سے ایک انسان کوانصاف سے دوررکھا جاتا ہے تو دوسری طرف ان کے اہلخانہ کو نہ کردہ جرم کی سزا دی جاتی ہے جو یقیناً کسی بھی طرح سے انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔