واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتہا پسند عسکریت پسندوں کو امریکا میں قدم جمانے کا موقع نہیں دیں گے، امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر انتہاپسند اسلامی دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاست فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے دورے کے موقع فوجی اہلکاروں سے خطاب میں کیا ، انہو ں نے کہا کہ آج تباہ کن قوتوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم انہیں شکست دیں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو اتحاد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک ہلاکت خیز قوتوں کو شکست دیں اور انتہا پسند جہادیوں کو امریکی سرزمین پر قدم جمانے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم تباہ کن قوتوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں یہ ہم انہیں شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نیٹو اتحاد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ہم صرف یہ چاہتے یہ نیٹو میں شامل ممالک اپنا بھرپور مالی تعاون فراہم کریں۔