|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2017

کوئٹہ:کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے عوام ازیت سے دو چار حکمران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہے عوام کو پوچھنے والا کوئی نہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ناشناس لہڑی سید محمد شاہ ٹاؤن کے سید عباس شاہ،سید داراہ شاہ،سید بابا جان و دیگر سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وفد نے علاقے میں گیس پریشر کی کمی کے حوالے سے مشکلات و مسائل پر گفت شنیدکی جس پر بی این پی (عوامی) کوئٹہ زون کے آر گنائزر ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے جبکہ کوئٹہ میں گیس پریشر کا یہ حال ہے تو اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں گیس پریشر کس طرح ہوگا باوجود اس کے حکمران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے سے گریزاں نہیں بی این پی (عوامی) اپنے عوام کی دکھ اور تکلیف کو سمجھتی ہے ہم اپنے عوام کے ساتھ بہت جلد گیس پریشر کی کمی کی حوالے سے جی ، ایم سوئی سدرن بلوچستان سے ملاقات کرینگے اور اگر پھر بھی اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو بی این پی (عوامی) اپنے عوام کیساتھ ملکر احتجاج کر نے کیلئے روڈہوں پر نکلے گی جسکی تمام تر ذمہ داری گیس حکام اور حکمرانوں پر عائد ہوگی بی این پی (عوامی) اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر دکھ درد کی گھڑی میں اپنے عوام کیساتھ کھڑے ہوکر جدوجہد کرئیگی۔