|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2017

کوئٹہ:اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان کو پسماندہ رکھنے میں قوم پرستوں نے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے 4 سال کے دوران پشتون وبلوچ عوام کی تقدیر بدلنے والوں نے مزید پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے جمعیت علماء اسلام نے ماضی میں بھی عوام کی بلا تفریق خدمت کی اور آئندہ بھی کر تے رہیں گے آئندہ انتخابات میں قوم پرستوں کا بستر گول کر دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن چیمبر میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی مخالفت کرنے والے صوبے کی ترقی نہیں چاہتے اس لئے دونوں جانب سے قوم پرست اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے یہاں کے برابر اقوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے کوئی بھی اس سازش میں کامیاب نہیں ہوسکتے اور سازش کرنے والوں کو ہر فورم پر بے نقاب کرینگے مردم شماری وقت کی ضرورت ہے اور مردم شماری کے بغیر صوبے کے وسائل میں اضافہ نہیں ہوسکتا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے والے آپس میں دوست ہے اقتدار کے لئے اکٹھے ہو سکتے ہیں تو مردم شماری سمیت دیگر معاملات پر بھی قوم پرست اکٹھے ہوسکتے ہیں کیونکہ ان حالات میں اکٹھے ہونے پر دونوں کے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے اور یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھنے میں قوم پرست نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے چار سال کے دوران نہ تو پشتونوں اور نہ ہی پشتونوں کی تقدیر بدلی اگر تقدیر بدلے ہیں تو قوم پرستوں کے بدلے ہیں جنہوں نے قوم پرستی نعرہ لگا کر عوام سے ووٹ لے کر اقتدار میں آئے اور اب عوام کا مسائل حل کرنے والا ماسوائے جمعیت اور کوئی نہیں ہے ۔