|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2017

اسلام آباد:سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس میں سینئر ایڈووکیٹ مخدوم علی خان وزارت داخلہ کی وکالت سے دستبردار ہو گئے ہیں ،انہوں نے دستبرداری سے متعلق وزارت داخلہ کوآگاہ کردیا تفصیلات کے مطابق مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے سرکاری مقدمات میں پرائیویٹ وکیل کرنے کی پابندی کے حوالے سے فیصلے کے بعد وزرات داخلہ کی وکالت سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے محدوم علی خان کا کہنا ہے کہ نجی وکلاء کی خدمات کے حوالے عدالتی فیصلے کے بعد کیس کی پیروی مناسب نہیں، یاد رہے کہ مخدوم علی خان نے گزشتہ روزسندھ حکومت کی جانب سے پیروی سے بھی معذرت کر لی تھی،سپریم کورٹ نے سرکاری اداروں کونجی وکلاء کرنے پرپابندی عائد کر رکھی ہے۔