کوئٹہ:کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے کہا ہے کہ پولیو مہم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت جاری کردی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ڈویژنل ٹاسک فورس کی میٹنگ کے دوران کیا جس میں کوئٹہ ،پشین ،قلعہ عبداللہ ،چاغی کے ڈپٹی کمشنرز ،اے ڈی سی نوشکی اور تمام ڈی ایچ او ز ڈبلیو ایچ او ،یونیسیف ،این اسٹاف بی ایم جی ایف کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے مزید کہا کہ فرنٹ لائن ورکرزپولیو مہم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہ ہر قسم کے حالات گرمی ہو یا سردی اپنا فرض نبھاتے ہیں پولیو کے خاتمے میں ورکرز کا اہم کردار ہے جن کے بغیر کسی بھی مہم کی کامیابی ممکن نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ ان ورکرز کی حوصلہ افزائی ضروری ہے پولیو ایک موذی مرض ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے اس کیلئے معاشرے کے ہرفرد کو کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ اس مرض سے باصلاحیت بچے ہمیشہ کیلئے معذور ہوکر ناکارہ ہوجاتے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ آپس میں کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط کرکے تحصیل کی سطح تک مہم میں خامیوں کو دور کریں اجلاس میں کمشنر کو بتایا گیا کہ قلعہ عبداللہ کی تحصیل دوبندی میں نئی بھرتیاں ہورہی ہیں کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے تمام پولیو ٹیموں ،ایڈمنسٹریشن اور پارٹنرز کو تاکید کی کہ مہم کو کامیاب کیا جائے اس پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ تمام بچوں کا ریکارڈ درست رکھا جائے تاکہ مسائل کا معلوم ہوسکے اور ان کے تدارک کیلئے اقدامات کیے جائیں اس موقع پر کمشنر کو بتایا گیا کہ دوبندی اورتحصیل قلعہ عبداللہ میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار پولیو مہم کے دوران تعاون نہیں کررہے جس پر کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان کو جواب طلبی کے لیٹر بھیجے جا ئیں۔واضح رہے کہآج سے بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ ،پشین قلعہ عبداللہ میں پانچ روزہ پولیو مہم شروع ہوگی جس میں7لاکھ 41سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔