پنجگور: پنجگور بی اینڈ آر میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہر ماہ قومی خزانے سے لاکھوں روپے بٹورتے رہے جبکہ حقیقی ملازمین تنخواہوں کے حصول میں سرگردان ایچ آر فارمز تاحال کیشئیر ز کے الماریوں میں پڑے ہیں کوئی پرساں حال نہیں ہے تفصیلات کے مطابق بی اینڈ آر پنجگور میں بڑے پیمانے پر گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جو ماہانہ لاکھوں روپے قومی خزانے سے بٹور رہے ہیں زرائع کے مطابق ان گھوسٹ ملازمین کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے حقیقی ملازمین کو جو بیس بیس سال سے محکمہ میں کام کررہے ہیں انھیں تختہ مشق بنادیا گیا ہے اور ان کے ایچ آر فارمز متعلقہ کیشئیرز کے الماریوں کی زینت بنادئیے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب گھوسٹ ملازمین نہ صرف ایچ آر فارمز کی سہولت حاصل کرچکے ہیں بلکہ ان کی سروس بھی محفوظ بنادی گئی ہے زرائع کے مطابق محکمہ بی اینڈ آر پنجگور کے حقیقی ملازمین کی تنخواہوں سے ہر ماہ ہزاروں روپے کٹوتی بھی کی جارہی ہے جو چند افراد کی جیبوں میں جارہے ہیں۔