|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2017

سبی:سبی کا تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع ہفتہ کے روز بھی جاری رہا سینکڑوں کی تعداد میں فرزنداں اسلام کی شرکت لوگوں کو دین کے راستے پر چلنے کی ہدایات قرآن پاک کی تعلیمات و اللہ تعالیٰ کے تبائے ہوئے راستوں پر چل کر ہی فلاح پائی جاسکتی ہے دین اسلام کی تبلیغ کا سلسلہ رات گئے جاری رہا(آج) اجتماع دعا کی جائے گی ملک بھر میں تبلیغ اسلام کیلئے جماعتوں کو روانہ کیاجائے گا ۔تفصیلات کے مطابق سبی سے صرف ایک کلومیٹردور کرک گاؤں کے قریب جمعرات کو بعداز نماز عصر شروع ہونے والا عظیم ایشان تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع ہفتہ کو رات گئے تک جا ری رہا نماز فجر سے سینکڑون کی تعداد میں ملک بھر سے آئے ہوئے فرزندان اسلام کی علماء کرام نے تعلیم وتربیت کا سلسلہ جاری رکھا اپنے روحانی خطابات میں علماء کرام نے کہا کہ دین اسلام کے عظیم تعلیمات قرآن وحدیث کی روشنی میں دین ودنیا کے ھوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی گئی اور ہدایات کی گئیں کہ اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی فلاح پائی جاسکتی ہیں اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے جس میں ہر شخص کو برابری کی بنیاد پر حقوق دئیے گئے انسانیت کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ دین کے ھوالے سے تعلیم وتربیت خطابات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا اس دوران تمام نماز کو باجماعت ادا کیا گیا تین روزہ تبلیغی اجتماع میں ایف سی پولیس و ضلعی انتظامیہ کے علاوہ اجتماع منتظمین کی جانب سے سیکورٹی کے اقدامات کئے گئے تھے تین روزہ سالانہ اجتماع میں شرکت کیلئے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں فرزندان اسلام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے (آج) بروز اتوار صبح( اس) بجے اجتماع دعا کے بعد ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک تبلیغ اسلام قرآن پاک کی تعلیمات دین کو سمجھنے کیلئے 3سو سے زائدتبلیغی جماعتوں کو تشکیل دیکر روانہ کیا جائے گا جس کیلئے تمام اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں سبی ٹریفک پولیس کی جانب سے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی واپسی کیلئے خصوصی روٹ بھی بنائے گئے ہیں تاکہ سبی سے باہر جانے والے فرزنداں اسلام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔