|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2017

کوئٹہ:انٹی نار کوٹکس فور س کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کوئٹہ،قلعہ عبداللہ اور پشین سے خفیہ اطلاعات پر مبنی 3 علیحدہ علیحدہ کاروائیوں کے دوران 3.01 ٹن ہیروئن اور 16.6 ٹن چرس قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق ، اے این ایف کوئٹہ نے کلی سردار اللہ گل،تحصیل پنج پائی، ضلع کوئٹہ سے 3010 کلو گرام ہیروئن اور 1956 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی، جوآبادی سے دور غیرآباد مقام پر چھپائی گئی تھی۔ دوسری کاروائی کے دوران ضلع کلہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے کلی دولنگی کے ایک غیر آباد مقام پرواقع ایک برساتی نالے میں چھپائی گئی 7500 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی،جبکہ تیسری کاروائی کے دوران ضلع پشین کی تحصیل سرانان کے علاقے کلی ارجام میں واقع ایک ویران مقام پر ذخیرہ کی گئی 7201 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ضبط شدہ منشیات کسی دیگر مقام کی طرف روانہ کئے جانے کی عرض سے محفوظ مقام پر چھپا کر رکھی گئی تھی۔علاوہ ازیں اے این ایف کوئٹہ نے کلی محمود آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن، کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوایک لاوارث تھیلے کو قبضے میں لیکر کر اس میں موجود11 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔مزید اے این ایف کوئٹہ نے سورگل کور، تحصیل دالبندین، ضلعی چاغی میں ایک لاوارث موٹرسائیکل کو تحویل میں لیکر اس پربندھے ہوئے تھیلے سے 30 کلو گرام مارفین برآمد کر لی۔